دُنیا کو ماحول کی بہتری کیلیے عمران کی پیروی کرنی چاہیے: برطانوی وزیراعظم

نیویارک: برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن بلین ٹری منصوبے پر پاکستانی ہم منصب عمران خان کے معترف ہوگئے۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ ماحول کی بہتری کے لیے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی پیروی کرنی چاہیے۔
نیویارک میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا پاکستان کے ٹین بلین ٹری منصوبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، تمام ملکوں کو پاکستان کے شان دار منصوبے کی پیروی کرنی چاہیے، عالمی درجہ حرارت میں 1.5 درجے کمی کے لیے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی، 2040 تک صنعتی یونٹس اور گاڑیوں کو ماحول دوست انرجی پر منتقل کرنا ہوگا۔
برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے عمران خان سے متاثر ہو کر برطانیہ میں درخت لگانے کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان بھی کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔