کامیاب پاکستان پروگرام اور 50 ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری

اسلام آباد: 50 ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے منظوری دے دی ہے۔
ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ہوا، جس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں بلوچستان، کے پی کے، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں کامیاب پاکستان پروگرام شروع کیا جائے گا، سندھ اور پنجاب کے پس ماندہ اضلاع میں بھی کامیاب پاکستان پروگرام شروع کیا جائے گا۔
ای سی سی نے 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کی بھی منظوری دے دی، جو تین مراحل میں کی جائے گی۔ اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کے لیے تنخواہوں کی ادائیگی کی خاطر 11 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔ ملازمین کو تنخواہیں 2021-22 کے لیے ادا کی جائیں گی۔
اجلاس میں وزارت دفاع کی سمری پر افواج پاکستان کے لیے فنڈز جب کہ وزارت داخلہ کی سمری پر فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) سینٹر کے قیام کے لیے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔