برطانوی وزیر داخلہ کا پاکستانیوں سے متعلق دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا

لندن: برطانوی وزیر داخلہ کا برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سے متعلق دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا۔
برطانیہ کے میڈیا ریگولیٹر نے بھارتی نژاد برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین کے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا کہ بچوں کے جنسی استحصال کرنے والے گروپس کے قریبا تمام ارکان پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہیں۔
میڈیا ریگولیٹر کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی وزیر داخلہ کی جانب سے ایک خاص سماجی گروپ کی نشان دہی کرنا اور انہیں جنسی استحصال میں ملوث قرار دینا سراسر گمراہ کن اور جھوٹ پر مبنی ہے، کیونکہ وزارت داخلہ کی اپنی جاری کردہ رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث گروپس کے ارکان سفید فام ہیں۔
برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین نے دعویٰ کیا تھا کہ برطانیہ میں بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے قریبا تمام گروپ پاکستانی نژاد برطانوی چلاتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔