برطانیہ نے 32 ممالک کے لیے سفری ہدایات نرم کردیں

لندن: برطانیہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سفری ہدایات میں نرمی کردی، جس کے بعد اب برطانوی شہری ان 32 ممالک کا آسانی سے سفر کرسکیں گے۔
برطانوی محکمہ خارجہ، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق برطانیہ نے 32 ممالک کے حوالے سے سفری پابندیاں نرم کی ہیں جن کے حوالے سے پہلے سفر نہ کرنے کی ہدایات تھیں۔
ان ممالک میں بنگلادیش، ملائیشیا اور دیگر ممالک شامل ہیں۔
اعلامیے کے مطابق ایڈوائزری تبدیل ہونے کے بعد اب برطانوی شہری ان ممالک کا آسانی سے سفر کرسکیں گے اور بیمہ کمپنیاں شہریوں کی انشورنس بھی کرسکیں گی۔


دھیان رہے کہ برطانیہ نے اپنے شہریوں کو کورونا سے زیادہ متاثرہ ممالک کا سفر سے منع کر رکھا تھا اور حکومتی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے بیمہ کمپنیاں بھی ان ممالک کو جانے والے افراد کا بیمہ نہیں کررہی تھیں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ شہری ان 32 ممالک کا سفر صرف ناگزیر وجوہ کی بنا پر ہی کریں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔