شادی کے روز دُلہن نشئی دولہے کو چھوڑ کر فرار

میری لینڈ: شادی کے پُررونق گھر میں اُس وقت سوگ کی کیفیت نے جنم لے لیا، جب تقریب کے دن دُلہن گھر سے فرار ہوگئی۔
گزشتہ دنوں یہ دلچسپ واقعہ امریکی ریاست میری لینڈ میں اُس وقت پیش آیا تھا جب 24 سالہ سیریا نے اپنے دولہا سیم کو نشے میں دھت دیکھا، جس کے بعد اس نے فوری اسے چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور اپنے کزن کے ہمراہ فرار ہوگئی، جسے وہ ماضی میں پسند کرتی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیریا اپنے دولہا کو نشے کی حالت میں دیکھ کر انتہائی افسردہ ہوگئی تھی، اس لیے اس نے فیصلہ کیا کہ وہ اس کے ساتھ شادی نہیں کرے گی۔
رپورٹس کے مطابق سیریا اور سیم کافی عرصے سے ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور دونوں ہی اپنی شادی پر خاصے خوش اور پُرجوش تھے، لیکن سیریا کو قطعی علم نہ تھا کہ سیم نشہ آور اشیا کا استعمال کرتا ہے۔

سیریا نے شادی کے دن سے متعلق بتایا کہ مجھے سیم کے پاس سے الکوحل کی بو آئی، پہلے مجھے لگا شاید یہ وہم ہے لیکن بعدازاں میں نے دیکھا کہ سیم مجھ سے نظریں چرا رہا ہے، اس نے ہماری شادی کی انگوٹھی بھی گرادی تھی، وہ ٹھیک سے بول پارہا تھا اور نہ چل پا رہا تھا۔
دوسری جانب دُلہن کے کزن نے جب یہ سارا ماجرا دیکھا تو اس نے فوراً اسے بھاگنے کا مشورہ دیا جسے سیریا نے بھی قبول کیا اور یوں وہ دونوں فرار ہوگئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔