میکسیکو میں خلائی مخلوق کی لاشیں منظرعام پر آگئیں

میکسیکو سٹی: دو چھوٹی عجیب ساخت کی حامل لاشوں کو میکسیکو سٹی کی کانگریس میں سیاست دانوں کے سامنے پیش کیا گیا، جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ خلائی مخلوق ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاشیں کوسکو، پیرو سے برآمد ہوئی ہیں۔ ان لاشوں کو خلائی دنیاؤں کے محقق جیمی موسان نے پیش کیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ یہ ممی شدہ نمونے ہمارے زمینی ارتقاء سے انحراف کی نمائندگی کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ ان کے ڈی این اے کا تقریباً ایک تہائی حصہ پُراسرار ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ نمونے ہمارے زمینی ارتقاء سے تعلق نہیں رکھتے۔ یہ کسی خلائی اُڑن طشتریوں کے حادثے کے بعد دریافت نہیں ہوئے بلکہ یہ ڈائی ایٹم (ایلگی) کی کانوں میں پائے گئے تھے اور بعد میں جیواشم بن گئے تھے۔
واضح رہے کہ جیمی موسان کے دعووں کو ماننے سے پہلے احتیاط برتنا ضروری ہے کیوں کہ اس سے قبل موسان کے اسی طرح کے دعوے باطل ثابت ہوئے تھے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔