بلاول کو پتا چل گیا ن لیگ انہیں استعمال کررہی ہے، شبلی

اسلام آباد: شبلی فراز نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایسے بیانیے کا حصہ نہیں بنے گی، جس سے دشمن خوش ہو۔
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ ہر سیاسی جماعت کا اپنا ایجنڈا ہوتا ہے، بلاول کو پتا چل گیا ہے ن لیگ انہیں استعمال کررہی ہے اور پیپلزپارٹی ایسے بیانیے کا حصہ نہیں بنے گی جس سے دشمن خوش ہو۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں کا مختلف ایجنڈا ہے، پارٹیاں آہستہ آہستہ پی ڈی ایم بیانیے سے لاتعلقی ظاہر کررہی ہیں، جو کریک نظر آرہے تھے وہ اب ٹوٹنے شروع ہوگئے ہیں، ہمارا موقف ہمیشہ پاکستان اور اس کے ادارے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کارروائی ہوگی لیکن ہم ان کو سیاسی شہید نہیں بنانا چاہتے، فیصلہ سازی میں وقت کی بہت اہمیت ہوتی ہے، گلگت بلتستان کا الیکشن جیتیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔