کورونا وبا: طبی عملے اور عوام نے حکومت کی جانب دیکھنا چھوڑ دیا، بلاول
کراچی: بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کا حل اورعزم فقط پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پختونخوا میں 2 ڈاکٹرز ڈاکٹر سبطین اور ڈاکٹر سیف کے کورونا وائرس کا شکار ہوکر جاں بحق ہونے پر ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ڈاکٹر سبطین اور ڈاکٹر سیف جیسے مسیحاوَں کی جانیں بچانے کے لیے اپنی پالیسی تبدیل کرے، خیبر پختونخوا سے تاحال ڈاکٹرز کو حفاظتی سامان فراہم نہ کرنے کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کورونا کی مہلک وبا کے دوران اب ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے اور عوام نے حکومت کی جانب دیکھنا چھوڑ دیا ہے، کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کا حل اور عزم صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔