کورونا وائرس کا بحران مزید بدتر ہونے کا امکان ہے۔ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ بہت سارے ممالک غلط سمت میں جارہے ہیں، اگر حکومتیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات نہیں اٹھائیں گی تو صورتحال مزید خراب ہوجائے گی۔جن ممالک میں کورونا کے خطرات کو کم کرنے کے لیے موثر اقدامات پر عمل درآمد نہیں ہورہا وہاں متاثرین کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھ رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اگر بنیادی باتوں پر عمل نہ کیا گیا تو وبا پھیلتی چلی جائے گی اور صورتحال بدتر سے بدتر ہوجائے گی۔
ڈبلیو ایچ او کی ہنگامی صورتحال کے سربراہ مائیک ریان کا کہنا تھا کہ ممالک اسکولوں کو ایک سیاسی فٹبال نہ بنائیں، وائرس کو شکست دینے کے بعد اسکول بحفاظت دوبارہ کھولے جاسکتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔