ملک میں جمہوری، انسانی اور معاشی حقوق پر ڈا کہ ڈالا جارہا ہے: بلاول

پشاور: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تبدیلی کا اصل چہرہ تاریخی مہنگائی اور بے روزگاری ہے۔
بلاول بھٹو نے پشاور میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ نے پیپلزپارٹی کو پشاور میں جلسے کی اجازت نہیں دی، کاغذی وزیراعلیٰ نے جلسہ رکوانے کی کوشش کی، عمران خان اتنا ظلم کریں جتنا برداشت کرسکتے ہیں، آج لوگوں کا جم غفیر دیکھ لیں، لوگ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں، پی ڈی ایم کا پشاور جلسہ بھی ناکام رہا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت امیروں کو ریلیف غریبوں کو تکلیف دیتی ہے، پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کا بوجھ عام آدمی پر ڈالا گیا، جس کی ہم پچھلے 3 سال سے مخالفت کررہے ہیں، یہ ڈیل غیر قانونی ہے، سلیکٹڈ کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ہر طبقہ پریشان ہے، موجودہ حکومت ہر شعبے میں ناکام رہی ہے، یہ حکومت آئی ایم ایف کی غلامی میں مصروف ہے، نئے پاکستان میں جمہوری، انسانی اور معاشی حقوق پر ڈا کہ ڈالا جارہا ہے، ہر پاکستانی کو معلوم ہے کہ تبدیلی کا اصل چہرہ تاریخی مہنگائی اور بے روزگاری ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانیوں کےنام پرگیم کھیلا جارہا ہے، ہم صاف اورشفاف الیکشن چاہتےہیں، ای وی ایم آر ٹی ایس ٹو ہے، اوورسیزپاکستانیوں کیلئےالگ الیکٹورل کالج ہوناچاہیے، ہم نےکہاکہ اوورسیزپاکستانیوں کاپارلیمنٹ میں اپنانمائندہ ہوناچاہیے، یہ کیسےہوسکتاہےکہ پیرس میں ووٹ ڈالاجائےاورنتیجہ پشاورمیں نکلے۔
اُن کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت دہشتگردوں کےسامنےجھک چکی ہے، یہ لوگ کون ہوتےہیں قاتلوں سےمذاکرات کرنےوالے؟ جو سنگین جرائم میں ملوث ہیں ان کوسزاملنی چاہیے، جنہوں نےاےپی ایس کےبچوں کوشہیدکیاان کیساتھ حکومت مذاکرات کررہی ہے۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ سازش کرنےوالوں کوسازش کرنےدیں،ٹیپ نکالنےوالےٹیپ نکالتےرہیں، ہم عوامی طاقت سےحکومت بنائیں گے، ہمیں اس پرخوشی نہیں ہورہی کہ آج ان کےخلاف ٹیپس نکل رہی ہیں، اب رات کے اندھیروں میں سعودی عرب سے طیارے نہیں آئینگے، خان صاحب تم سے پہلے جو حکومت تھی وہ بھی امپائر کی انگلی پر ڈانس کرتے تھے، جو بھٹو کی بیٹی کو چور کہتے تھے وہ خود سرٹیفائیڈ ہوچکے، ماضی میں عدالت پردباؤ ڈالتےرہےکہ زرداری کو20سال قیدکی سزاسناؤ۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔