اب جو گلگت بلتستان میں حکومت بنائے گا وہی پاکستان میں حکومت بنائے گا، بلاول

بارگو: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اب جو گلگت بلتستان میں حکومت بنائے گا وہی پاکستان میں حکومت بنائے گا۔
گلگت کے علاقے بارگو میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ گلگت کے عوام کے درمیان کھڑے ہیں، کسی کو ووٹ چوری کی اجازت نہیں دیں گے اور گلگت بلتستان کے عوام کے ووٹوں کا تحفظ کریں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اب جو گلگت بلتستان میں حکومت بنائے گا وہی پاکستان میں حکومت بنائے گا۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے بھی گلگت میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان الیکشن میں پی ٹی آئی زمینی حقائق کے مطابق کلین سوئپ کررہی ہے، اسی لیے بلاول ابھی سے دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ بلاول نے اپنی ہار تسلیم کرلی ہے۔
زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔