مودی کی حقیقت بیان کرنے پر میرے سر کی قیمت لگائی گئی، وزیر خارجہ

واشنگٹن: پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے متعلق حقیقت بیان کرنے پر بی جے پی نے میرے سر کی 2 کروڑ قیمت لگادی۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ نریندر مودی کو گجرات کا قصائی میں نے نہیں کہا بلکہ یہ وہ الفاظ ہیں جو 2002 میں گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کے بعد مودی کے لیے استعمال کیے گئے۔ نریندر مودی اس وقت گجرات کے وزیراعلیٰ تھے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں نے صرف تاریخی حقائق دہرائے جس کو ذاتی توہین سمجھا گیا۔ میرے بیان کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پارٹی بی جے پی نے میرے سر کی قیمت 2 کروڑ روپے لگادی اور پورے بھارت میں میرے خلاف مظاہرے کیے گئے۔ پڑوسی ملک کے وزیر خارجہ کے سر کی قیمت لگانے کا مطلب لائن عبور کرنا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔