کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کے خواب دیکھنے والے ہوش میں آئیں، بلاول

کراچی/ اسلام آباد: بلاول بھٹو نے مرکز سے صوبائی سطح تک پارٹی کی تنظیم نو اور نئی سیاسی صف بندی کا فیصلہ کرلیا جب کہ پارٹی کے نائب صدر اور سیکریٹری جنرل سمیت اہم عہدوں کے لیے نئے نام مانگ لیے۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی صدارت میں بلاول ہاؤس کراچی میں پارٹی کے اہم مشاورتی اجلاس ہوئے۔ بلاول نے کراچی آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ وقار مہدی اور سندھ حکومت کے ذمے داران سے ملاقات کی۔ جس میں کراچی کے تمام اضلاع میں پارٹی کی تنظیم نوسے متعلق تجاویزطلب کرلیں۔
علاوہ ازیں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بیوروکریٹس، سیاسی اور سول سوسائٹی کی اچھی ساکھ کے حامل افراد کو بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات کیا جائے گا جب کہ کراچی سے تعلق رکھنے والی سول سوسائٹی کی کسی معروف شخصیت کو ایڈمنسٹریٹر بنانے پراتفاق ہوگیا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شہرقائد کی ترقی کے لیے پیپلزپارٹی نے مثالی کردار ادا کیا۔ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کے خواب دیکھنے والے ہوش میں آئیں۔ کراچی کے فیصلے وفاق کے بجائے کراچی والوں کو کرنے کا حق ہے۔پیپلزپارٹی اختیارات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔