حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں حکومت نے بجلی ایک روپے 6 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کو بجلی 1 روپیہ 52 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی، درخواست اکتوبر اور نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔ جس میں نومبر کے لیے بجلی کی قیمت میں 95 پیسے فی یونٹ اور اکتوبر کے لیے بجلی 57 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
نیپرا حکام کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں سماعت مکمل ہوگئی ہے اور اکتوبر اور نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 6 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 29 پیسے فی یونٹ اور نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 77 پیسے مہنگی کی گئی ہے، اس اضافے کے بعد بجلی صارفین پر 8 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا کے مطابق حکومت نے نومبر تا جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمٹس صارفین پر منتقل نہیں کیں جب کہ نیپرا ان ایڈجسٹمنٹس کے حوالے سے فیصلہ جاری کرچکا ہے، ایڈجسٹمنٹس سے صارفین پر 17 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا، تاہم ہوسکتا ہے حکومت ان ایڈجسٹمںٹ پر کوئی سبسڈی دے دے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔