جانوروں کے بیوپاری نے گاہک کو چونا لگادیا

جہلم: بیوپاری نے گاہک کو بڑا چونا لگادیا، اُس نے جعل سازی سے کام لیتے ہوئے لمپی اسکن کے شکار جانور کی کھال پر رنگ کرکے فروخت کردیا، جانور خریدنے والے کو اگلی صبح بیماری سے متعلق پتا چلا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جہلم میں خریدار کو لمپی اسکن کا شکار جانور فروخت کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے، لمپی اسکن وائرس میں مبتلا جانور کو گزشتہ رات کو خریدا گیا، جس کو مالک نے رات کے اندھیرے میں جانور کی کھال پر رنگ کرکے فروخت کردیا۔
مویشی کے خریدار کو اگلی صبح جانور کی بیماری کا علم ہوا تو متاثرہ شخص اور دیگر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کامران خان اور محکمہ لائیو اسٹاک سے صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
متاثرہ شہری نے محکمہ لائیو اسٹاک سے رابطہ کیا تاہم محکمہ لائیو اسٹاک کے عملے کی جانب سے دی جانے والی میڈیسن سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
شہری اس بڑی جعل سازی پر دل برداشتہ نظر آتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔