حکومت کا بڑا فیصلہ، رمضان میں غریب گھرانوں کو مفت آٹا ملے گا

اسلام آباد: حکومت نے رمضان المبارک میں غریب عوام کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج کے تحت غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔
پہلے مرحلے میں پنجاب میں غریب ترین افراد کو خصوصی رمضان پیکیج کے تحت مفت آٹا فراہم کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت پنجاب میں رمضان پیکیج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور سیکریٹری فوڈ و دیگراعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔
چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور سیکریٹری خزانہ مجاہد شیر دل نے رمضان پیکیج پر بریفنگ دی۔
اجلاس میں رمضان پیکیج کے تحت غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔
وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر مفت آٹے کی فراہمی کا پیکیج تیار کیا گیا، پہلے مرحلے میں پنجاب میں غریب ترین لوگوں کوخصوصی رمضان پیکج کے تحت مفت آٹا فراہم کیا جائےگا۔
وزیراعظم نے غریب گھرانوں کو رمضان پیکج کے تحت آٹے کی فراہمی پر جامع حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ رمضان میں روزے داروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں، رمضان پیکیج کی غریب عوام کو فراہمی کیلئے وفاق صوبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔