ٹک ٹاک میں نابالغ صارفین کے لیے بڑی تبدیلی کا فیصلہ

بیجنگ: ٹک ٹاک نے نابالغ صارفین کے لیے بڑی تبدیلی کا اعلان کردیا، جس کے مطابق 18 سال سے کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس کے لیے بائی ڈیفالٹ ایک گھنٹے ڈیلی اسکرین ٹائم لمٹ سیٹنگ کا اطلاق ہوگا۔
یعنی نوجوان صارفین کے لیے ایپ کے استعمال کا دورانیہ ایک گھنٹے تک محدود کر دیا جائے گا، البتہ انہیں اجازت ہوگی کہ وہ اپنے وقت کا تعین خود کریں۔
ٹک ٹاک کی جانب سے کم عمر صارفین کے لیے ٹائم لمٹ کی نئی ڈیفالٹ سیٹنگ آئندہ چند ہفتوں میں متعارف کرائی جائے گی۔
اس تبدیلی کا مقصد کم عمر صارفین کو بے مقصد اسکرولنگ سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔
کمپنی کے مطابق جب کوئی نوجوان ایپ پر 60 منٹ گزار لے گا تو اس کے سامنے ایک پوپ اپ ونڈو آئے گی اور مزید وقت گزارنے کے لیے پاس کوڈ کے اندراج کی ہدایت کی جائے گی۔
ٹک ٹاک کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ محققین اور ماہرین سے مشاورت کے بعد کم عمر صارفین کے لیے ایپ کے استعمال کا وقت طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
بیان میں بتایا گیا کہ اگر کوئی صارف نئی ڈیفالٹ سیٹنگ کو ٹرن آف کرکے ٹک ٹاک پر روزانہ 100 منٹ سے زیادہ وقت گزارتا ہے تو اسے کہا جائے گا کہ وہ خود اپنے لیے ٹائم لمٹ طے کرے۔
کمپنی کی جانب سے ٹک ٹاک فیملی پیئرنگ فیچر میں بھی کچھ اپ ڈیٹس کا اعلان کیا گیا ہے۔
نئی اپ ڈیٹس کے بعد والدین ان ویڈیوز کو فلٹرز کرسکیں گے جو ان کے خیال میں بچوں کی فیڈ پر نہیں ہونی چاہیے۔
اسی طرح والدین ایپ کے استعمال کے وقت کی حد بھی طے کرسکیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔