مریم نواز بہت اچھی اداکارہ، خلیل الرحمٰن رائٹر نہ ہوتے تو پِٹ رہے ہوتے، بہروز

کراچی: ڈراموں اور فلموں کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے مریم نواز،معروف ڈرامہ مصنف خلیل الرحمٰن قمر اور اینکر پرسن وسیم بادامی سے متعلق دلچسپ رائے کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ روز بہروز سبزواری اور اداکار جاوید شیخ نے نجی ٹی وی سے دلچسپ گفتگو کی، جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، میزبان نے بہروز اور جاوید شیخ سے معروف شخصیات کے نام لیے اور ان دونوں سے سوال کیے کہ یہ لوگ اگر اپنے موجودہ پیشے میں نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟
بہروز سبزواری نے خلیل الرحمٰن قمر کے حوالے سے کہا کہ اگر وہ رائٹر نہ ہوتے تو کسی سے پِٹ رہے ہوتے۔
اس کے علاوہ بہروز سبزواری نے اداکار فواد خان سے متعلق کہا کہ اگر وہ اداکار نہ بھی ہوتے تب بھی ٹھیک ٹھاک روزی کما رہے ہوتے، ان میں یہ بات ہے۔
وسیم بادامی سے متعلق بہروز سبزواری نے کہا کہ ان کی معلومات بہت ہی اچھی ہے، وہ اگر اینکر نہ ہوتے تو کسی مدرسے میں تعلیم دے رہے ہوتے۔
بہروز سبزواری نے مریم نواز کے حوالے سے کہا کہ وہ اداکاری بہت اچھی کرتی ہیں، ایک سیاست دان کو اداکار ہونا چاہیے۔
دوسری جانب اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ شاہد آفریدی اگر کرکٹر نہ ہوتے تو وہ ڈرائی فروٹس فروخت کررہے ہوتے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔