گنجا نکلنے پر دولہا کی سسرالیوں کے ہاتھوں دھلائی

پٹنہ: بھارت میں آئے روز ایسے دلچسپ اور انوکھے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، جو عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں، ابھی وہاں سے تازہ اطلاع یہ آئی ہے کہ دولہا کے گنجا ہونے پر سسرالیوں نے اُس کی درگت بناڈالی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع گیا میں ایک شخص سہرا سجائے شادی کے لیے پہنچا تو شاندار استقبال ہوا۔ شادی کی رسوم کے دوران دلہن کے گھر والوں کو شبہ ہوا کہ دولہا گنجا ہے۔
دلہن کے گھر والوں نے گنج پن وگ میں چھپانے اور اس سے متعلق نہ بتانے پر دولہا کی دُھلائی کردی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دولہا کو دلہن کے گھر والوں کے آگے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے دیکھا جاسکتا ہے، تاہم دُلہن کے گھر والوں نے اس کی ایک نہ سنی اور مارتے رہے۔
دُلہن کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ اس شخص نے ناصرف اپنا گنجا پنا چھپایا بلکہ یہ بھی نہیں بتایا تھا کہ یہ دوسری شادی ہے۔ دولہا کی پٹائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔