بنگلادیش کا پاک، ترک، سعودیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ڈھاکا: بنگلادیش نے پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ کے مشترکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا اشارہ دے دیا۔
بنگلادیشی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیشی وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بنگلادیش سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے اقتصادی یا دفاعی فریم ورک میں شمولیت کے امکان پر مثبت رویہ رکھتا ہے۔
ہمایوں کبیر کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں بنگلادیش قومی مفادات، عالمی معیشت اور تجارت میں بدلتی صورت حال کو مدنظر رکھے گا، پاکستان کے ساتھ معمول کی سفارتی سرگرمیوں کے تحت دو طرفہ عملی تعلقات مضبوط بنارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت اور دونوں ممالک کے عوامی روابط بڑھانے کے لیے کام کررہے ہیں۔
بنگلادیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کی دعوت پر وزیراعظم طارق رحمان جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔