راولپنڈی میں 6 ماہ کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں فوج تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت دی گئی، افواج پاکستان کی 3 کمپنیاں 6 ماہ کے لیے راولپنڈی میں تعینات رہیں گی۔
محکمۂ داخلہ پنجاب کی درخواست پر وفاقی کابینہ نے راولپنڈی میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔
اعلامیے کے مطابق فوج ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر امن و امان کی صورت حال برقرار رکھے گی، حساس مقامات اور اہم شاہراہوں پر سیکیورٹی کے انتظامات کو مؤثر بنایا جائے گا۔