بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں، 149 افراد جاں بحق

کوئٹہ: رقبے کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 149 ہوگئی۔
نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے اعداد و شمار اب تک سامنے آرہے ہیں، تازہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث مکانات منہدم ہونے اور ریلوں میں بہہ جانے سے جاں بحق افراد کی تعداد بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) کے مطابق بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے اور اب یہ تعداد 149 ہوگئی ہے، جن میں بچے بھی بہت بڑی تعداد میں شامل ہیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے صوبہ بلوچستان میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق صوبے میں بارشوں کا نیا سسٹم 6 اگست سے 15 اگست تک برسنے کی توقع ہے، بارشوں کے نئے سلسلے کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔