بلوچستان: کوہلو میں دھماکے سے پاک فوج کے 2 افسران شہید
کوئٹہ: بلوچستان میں بم دھماکے کا واقع پیش آیا ہے، پاک فوج کے 2 افسر شہید، بلوچستان کے علاقے کوہلو میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں پاک فوج کے 2 افسران شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کوہلو میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جارہا تھا۔
آپریشن کے دوران آئی ای ڈی پھٹنے سے پاک فوج کے 2 افسران شہید ہوگئے۔ شہید افسران میں میجر جواد اور کیپٹن صغیر شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن عناصر کی اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کے امن اور خوش حالی کو سبوتاژ نہیں کرسکتیں، سیکیورٹی فورسز جان کی قیمت پر بھی ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں، امن کے دشمنوں کو پکڑنے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔