شوہر کے لٹنے پر اداکارہ مریم نفیس کا شدید اظہار برہمی

کراچی: ٹی وی کی مقبول اداکارہ مریم نفیس کے شوہر، پروڈیوسر اور فلم میکر امان احمد کو ڈاکؤوں نے اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔
انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ مریم نفیس نے شہر کے حالات کے ذمے داروں پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ ان کے شوہر کو گزشتہ شام ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔

انہوں نے لکھا کہ ایک اذیت ناک رات گزارنے کے بعد وہ اس بات کو مزید دبا نہیں سکتیں، ان کے شوہر کو گزشتہ شام شوٹنگ پر سے واپسی میں ڈاکوؤں نے لوٹ لیا تھا۔
مریم نفیس نے لکھا کہ ان کی پریشانی کی وجہ یہ نہیں کہ ان کے شوہر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے بلکہ یہ ان کے لیے بڑا صدمہ ہے کہ ان کے شوہر کے سر پر ڈاکوؤں نے بندوق رکھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے ایک شدید صدمہ ہے جس سے گزشتہ رات ہمیں گزرنا پڑا۔

مریم نے شدید غصے کی کیفیت میں لکھا کہ یہ شہر کتوں کے پاس جاچکا ہے، عوام کو شدید ٹریفک جام میں بھی ہر طرف سے لوٹا جارہا ہے، یہ سب بہت عام ہوگیا ہے مگر یہاں کوئی دیکھنے اور پوچھنے والا نہیں۔
مریم نفیس نے شہر کی بربادی پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو شہر برباد کرنے پر مبارک ہو۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔