بختاور کے نکاح اور رخصتی کی تصاویر!

کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ہمشیرہ بختاور کے نکاح کی تصاویر جاری کردیں۔
اپنے بیان میں بلاول نے کہا کہ میری بہن بختاور کی شادی طویل عرصے بعد آنے والی خوشیوں کا لمحہ ہے، مجھے ایسا لگا کہ خوشیوں کے اس لمحے میں میری والدہ ہمیں دیکھ رہی ہیں۔


بلاول نے مزید کہا کہ میری جانب سےدونوں کو ایک ساتھ نئی زندگی کی شروعات کی مبارک باد۔
خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری جمعہ کو محمود چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔


بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری نے مہمانوں کا استقبال کیا، تقریبِ نکاح میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد شریک ہوئے۔


بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری نے اہل خانہ کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کا ولیمہ آج ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔