کورونا وائرس کی نئی علامت زبان پر چھالے اور سوجن

اسپین کے طبّی ماہرین نے دعوہ کیا ہے کہ زبان پر دھبے، چھالے اور سوجن بھی کووِڈ 19 کی وجہ سے ہوسکتے ہیں۔ ان علامات کو انہوں نے مجموعی طور پر کووِڈ زبان کا نام دیا ہے۔رٹش جرنل آف ڈرمیٹولوجی کے تازہ شمارے میں شائع رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ کووِڈ 19 کی علامات میں زبان پر آبلوں، چھالوں اور سوجن کو بھی شامل کرلیا جائے تاکہ اس وبائی مرض کی تشخیص کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔ تفصیلات کے مطابق اسپین کے طبّی ماہرین نے کورونا وائرس کی ظاہری علامات جاننے کےلیے کووڈ 19 میں مبتلا 666 مریضوں کا جائزہ لیا جن کی اوسط عمر تقریباً 58 سال تھی تاہم ان افراد میں مجموعی طور پر 304 مریضوں کے منہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے کم از کم ایک علامت ضرور ظاہر ہوئی تھی۔رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے 11.5 فیصد مریضوں کی زبانوں پر آبلے پڑ گئے تھے جبکہ 6.6 فیصد کی زبان کے اگلے حصے میں سوجن آگئی تھی۔جس کے بعد اسپین کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کووِڈ 19 کی علامات میں زبان پر آبلوں، چھالوں اور سوجن کو بھی شامل کرلیا جائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔