سیمی فائنل میں پہنچنے پر فخر مگر کام ابھی مکمل نہیں ہوا: قومی کپتان

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پے درپے فتح کو بھی نامکمل قرار دے دیا۔
انہوں نے ٹویٹر پر ٹیم کی دو تصاویر شیئر کیں اور کہا، فخر کی بات ہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے لیکن کام ابھی تک مکمل نہیں ہوا۔
بابر اعظم نے مزید لکھا کہ یہ سب زیادہ کوششوں، زیادہ توجہ، زیادہ ٹیم کارکردگی اور زیادہ عزم سے ہورہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ ایک وقت میں ایک کھیل پر ہے۔

دھیان رہے کہ بابراعظم ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی میں دنیا کے نمبر ون بلے باز بن گئے ہیں۔
آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی رینکنگ جاری کی ہے جس میں بابراعظم نے انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان سے نمبر ون ہونے کا اعزاز چھین لیا ہے۔
دھیان رہے کہ پاکستان نے گروپ میچز میں مسلسل چار فتوحات حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔