باب دوستی دوطرفہ آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا

چمن: پاکستان اور افغانستان کے باہمی اتفاق سے چمن سرحد پر باب دوستی دو طرفہ پیدل آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق بارڈر 7 روز تک پیدل آمدورفت کے لیے کھلا رہے گا، سرحد سے دو طرفہ تجارت کا سلسلہ بھی بحال ہے اور مال سے بھرے ٹرک سرحد عبور کررہے ہیں جب کہ بارڈر پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ چمن باب دوستی کورونا لاک ڈاؤن کے باعث مسلسل 6 ماہ سے بند تھا، تاہم اب گیٹ کو تجارت اور مسافروں دونوں کے لیے کھول دیا گیا ہے جس کے بعد گیٹ معمول کے مطابق صبح 8 سے شام 5 بجے تک کھلا رہے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔