کاؤنٹی چیمپئن شپ میں اظہر علی کی ڈبل سنچری

لندن: پاکستان کے ٹیسٹ بیٹر اظہر علی نے انگلینڈ میں ہونے والی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈبل سنچری بناڈالی۔
اظہر علی رواں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے دوسرے پاکستانی بن گئے۔ اس سے قبل شان مسعود کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے دو ڈبل سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔
اظہرعلی نے جمعے کو ورسسٹرشائر کاؤنٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے لیسٹر شائر کے خلاف 328 گیندوں پر ڈبل سنچری اسکور کی۔ ان کی اننگز میں 17 چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔
خیال رہے کہ اظہرعلی کی یہ کاؤنٹی کیریئر میں پہلی ڈبل سنچری ہے۔دائیں ہاتھ کے بیٹر دن کے اختتام پر 202 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔
دلچسپ امر کہ اظہرعلی نے سنچری اسکور کرکے سجدہ کیا اور ارطغرل غازی کا روایتی انداز بھی اختیار کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔