آزاد کشمیر: مسافر جیپ دریائے نیلم میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق

مظفرآباد: مسافر جیپ دریائے نیلم میں جاگری، جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔
مسافر جیپ وادی نیلم میں لوات بالا سے مظفرآباد جارہی تھی کہ شاہراہ نیلم پر دریائے نیلم میں جاگری۔
انچارج ایس ڈی ایم اے نیلم محمد اختر ایوب کا کہنا ہے، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر روانہ کردی گئی ہیں، تاہم بارش کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دریائے نیلم میں گرنے والی جیپ میں سوار 13 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 4 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
پولیس کے مطابق جائے حادثہ پر گھاس کاٹتے ہوئے زخمی ہونے والی خاتون اور 2 بچوں کو بھی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔