ایان کا اپنی آمدن کا نصف فلاحی کاموں کیلیے وقف کرنے کا اعلان

لاہور: معروف ماڈل ایان علی نے اپنی آمدن کا نصف حصہ فلاحی کاموں کے لیے وقف کرنے کا اعلان کردیا۔
ایان علی کا کہنا ہے کہ اپنی ڈیبیو البم اور تمام پروجیکٹس کا 50 فیصد منافع فلاحی کاموں کے لیے وقف کروں گی۔
ان کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کی فلاح کے لیے کام کررہی ہوں، ہمیشہ سوچا کہ دنیا میں بہتری کے لیے کیا کرسکتی ہوں۔
واضح رہے کہ ایان علی نے فلاحی کاموں کے لیے این جی او بنا رکھی ہے۔
ایان علی 2015 میں پاکستانی میڈیا پر اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب انہیں بیرون ملک جاتے ہوئے ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا اور ان پر منی لانڈرنگ کا الزام لگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔