انسٹاگرام پر عائزہ خان کے فالوورز کی تعداد 90 لاکھ ہوگئی

کراچی: ملک کی معروف اداکارہ عائزہ خان سوشل میڈیا پر سب سے مشہور پاکستانی فن کارہ بن گئیں، انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 90 لاکھ تک پہنچ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عائزہ خان نے گزشتہ روز اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور اپنے پیغام میں مداحوں کو بتایا کہ انسٹاگرام پر ان کے 90 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں، اس کے ساتھ ہی عائزہ نے انہیں فالو کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے تمام فالوورز سے بے حد محبت کرتی ہیں۔
عائزہ خان پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں جن کے انسٹاگرام پر 90 لاکھ فالوورز ہوئے ہیں، قبل ازیں ایمن خان کے سب سے زیادہ فالوورز تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔