عائزہ انسٹاگرام پر 12 ملین فالوورز کی حامل پاکستان کی پہلی اداکارہ

کراچی: پاکستانی ڈراموں کی مقبول اداکارہ عائزہ خان انسٹاگرام پر 12 ملین فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئی ہیں۔

عائزہ نے ایک کروڑ بیس لاکھ فالوورز حاصل کرکے اپنا ہی ریکارڈ توڑا ہے۔ گزشتہ سال ستمبر میں عائزہ خان کے انسٹاگرام پر 10 ملین فالوورز تھے۔ عائزہ خان نہ صرف سوشل میڈیا پر فعال رہتی ہیں بلکہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نت نئی تصاویر بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔
انہوں نے نہ صرف اپنی خوبصورتی بلکہ ڈراموں میں مختلف النوع کردار ادا کرنے کی وجہ سے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنی منفرد پہچان بنائی ہے۔ گزشتہ عید پر آن ایئر جانے والے ڈرامے ’’چپکے چپکے‘‘ میں اداکارہ نے نٹ کھٹ لڑکی مینو کا کردار بخوبی نبھا کر مداحوں کے دل جیت لیے تھے۔

عائزہ خان سوشل سائٹس اپنے شوہر دانش تیمور اور بچوں کی تصاویر کے ساتھ خوبصورت پیغامات بھی شیئر کرتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پذیرائی ملتی ہے۔ عائزہ خان انسٹاگرام پر زیادہ فعال ہونے کی وجہ سے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کے فالوورز کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ عائزہ خان کے بعد انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوو کی جانے والی اداکاراؤں میں ایمن خان دوسرے نمبر پر ہیں، جن کے انسٹاگرام پر 10.6 ملین فالوورز ہیں جب کہ ایمن کی بہن منال خان 9.3 ملین فالوورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔