اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کو چیلنج کردیا

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کردیے گئے، بانی رہنما پی ٹی آئی اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں باضابطہ درخواست دائر کردی۔ درخواست میں استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن نئے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دے اور غیر جانبدار…

امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ دو بار جنسی زیادتی کا انکشاف

نیویارک: پاکستان سے تعلق رکھنے والی امریکی قیدی ڈاکٹر عافیہ کو جیل میں کم از کم دو بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو اسٹیفورڈ کی جانب سے کیا گیا، ان کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان…

ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر وائس آف سندھ کی یو اے ای کے قونصل جنرل سے ملاقات

کراچی: وائس آف سندھ کے ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر اور نیشنل یوتھ اسمبلی کے گورنر دانیال جیلانی نے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی سے خصوصی ملاقات کی ہے۔ قونصل جنرل یو اے ای بخیت عتیق الرومیتی اور ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر دانیال…

عمران ہمیشہ مانیکا کی غیر موجودگی میں آتے تھے، گھریلو ملازم کا بیان

اسلام آباد: سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کے چاروں گواہان کے بیانات عدالت میں قلم بند کرلیے گئے۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے سول جج قدرت اللّٰہ نے غیر شرعی نکاح کیس کی…

ڈالر کی قدر میں گراوٹ جاری، اوپن ریٹ 286 روپے پر پہنچ گئے

کراچی: غیر ضروری ڈیمانڈ گھٹنے اور سپلائی میں بہتری کے باعث پیر کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر ریورس گیئر میں رہا، جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 286روپے سے بھی نیچے آگئے۔ کاروباری دورانیے کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 44…

نواز اور فضل کے درمیان ملاقات، الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر گفتگو

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف اور فضل الرحمان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں انتخابات میں سیٹ ایڈجسمنٹ کے فارمولے پر گفت و شنید ہوئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ…

خوبصورت امریکی جزیرہ محض 25 لاکھ ڈالرز میں فروخت کے لیے پیش

فلوریڈا: امریکا کا ایک نجی جزیرہ جو کبھی ایک امریکی سیریز میں دکھایا گیا تھا، اب 25 لاکھ ڈالرز میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا میں پریٹی جو راک نامی جزیرہ جسے سی شیل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، میراتھن کے…

اسرائیل کے جنوبی غزہ پر وحشیانہ حملے، 700 فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیل نے شمالی غزہ میں 16 ہزار سے زائد فلسطینی شہریوں کی جان لینے کے بعد زمینی کارروائی پورے غزہ تک بڑھادی۔ اسرائیل کے آرمی چیف نے جنوبی غزہ میں شدت سے حملوں کی تصدیق کی اور اسرائیل نے ان حملوں میں فضائیہ کی مدد لینے کا بھی اعلان…

ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کا اچھا مقابلہ کریں گے، سرفراز احمد

کینبرا: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد نے کہا ہے کہ آسٹریلوی کنڈیشنز میں سخت چیلنج کے لیے تیار ہیں اور سیریز کی تیاری کے لیے 4 روزہ میچ بہت اہمیت رکھتا ہے۔ سرفراز احمد نے کینبرا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ…

باڈی بلڈرز کی سپلیمنٹس سے جُڑے بانجھ پن کے خطرات سے بے خبری

برمنگھم: نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ باڈی بلڈرز کی اکثریت اس بات سے بے خبر ہے کہ جو پروٹین سپلیمنٹس وہ استعمال کرتے ہیں وہ ان میں بانجھ پن کے مختلف قسم کے خطرات پیدا کرسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی محققین نے اپنی تحقیق میں پایا…