ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر وائس آف سندھ کی یو اے ای کے قونصل جنرل سے ملاقات

کراچی: وائس آف سندھ کے ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر اور نیشنل یوتھ اسمبلی کے گورنر دانیال جیلانی نے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی سے خصوصی ملاقات کی ہے۔
قونصل جنرل یو اے ای بخیت عتیق الرومیتی اور ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر دانیال جیلانی کے درمیان ملاقات خاصے خوش گوار ماحول میں ہوئی، جس میں دونوں برادر ممالک کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دو طرفہ تعاون کے مزید فروغ کی کوششوں پر زور دیا۔ یو اے ای کے قونصل جنرل نے وائس آف سندھ کے کردار کو سراہا۔


دانیال جیلانی نے یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کو وائس آف سندھ کے تحت شائع ہونے والی سندھ کی 5 ہزار سال قدیم تہذیب پر مبنی کتاب بھی پیش کی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔