لاپتا افراد کا معاملہ پرانا، عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، حکومت

اسلام آباد: حکومت کا کہنا ہے کہ لاپتا افراد کے 2300 کیسز کا معاملہ حل طلب ہے وزیراعظم کی ہدایت پر یہ معاملہ حل کیا جارہا ہے، یہ چار دہائیوں پر مشتمل مسئلہ ہے، جو عدالتی احکامات پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا۔ یہ بات وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر…

میری بیوی میرے لیے پہلے نمبر پر ہے، یاسر حسین

کراچی: اداکار یاسر حسین نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے بعد اپنا ایک اپارٹمنٹ اپنی اہلیہ اقرا عزیز کے نام کردیا تھا۔ فلموں اور ڈراموں کے مشہور اداکار یاسر حسین نے عفت عمر کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ میں نے ایسے شوہر دیکھے ہیں جنہوں نے اپنی…

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا دورۂ لاہور، مزار اقبال پر حاضری

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی مختصر دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور آمد پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر سینیٹر پرویز رشید، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ…

کراچی میں کل عام تعطیل ہوگی

کراچی: 23 اپریل کو کمشنر کراچی نے شہر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ کمشنر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 23 اپریل بروز منگل کراچی ڈویژن میں تمام نجی، سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عام تعطیل کا…

پاکستان کا مستقبل روشن، چند عناصر سی پیک اور ہمیں روکنا چاہتے ہیں: چین

بیجنگ: چین کا کہنا ہے کہ چند عناصر سی پیک اور ہمیں روکنا چاہتے ہیں۔ انٹرنیشنل ڈپارٹمنٹ آف کمیونسٹ پارٹی آف چین (سی پی سی) کی وائس منسٹر سن ہائی ین نے کہا کہ چند عناصر سی پیک اور ہمیں روکنا چاہتے ہیں، چیلنجز ہیں لیکن پاکستان اور چین کو مل…

عالمی شہرت یافتہ فنکار معین اختر کے انتقال کو 13 برس بیت گئے!

کراچی: عالمی شہرت یافتہ فن کار معین اختر کو ہم سے بچھڑے 13 برس بیت گئے۔ انتقال کو ایک دہائی گزرجانے کے باوجود معین اختر کے جملے مداحوں کے دل و دماغ میں آج بھی ترو تازہ ہیں اور مداح آج بھی ان کی کمی محسوس کرتے ہیں۔ 24 دسمبر 1950 کو کراچی…

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس پہلی بار 71 ہزار کی حد عبور کرگیا

کراچی: آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا، جہاں 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ آج کاروباری روز کے آغاز سے ہی اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور انڈیکس 71 ہزار کی حد…

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

کولکتہ: گرمی کی شدت انتہا پر ہے اور بھارت میں کئی علاقوں میں پارہ 40 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرچکا اور اسی دوران ٹی وی چینل دوردرشن کی اینکر لوپامدرا سنہا ہیٹ ویو کی خبر براہ راست پڑھتے پڑھتے بے ہوش ہوگئیں۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے…

بابراعظم کی شادی کی پیشکش پر معذرت ہی کروں گی، نازش جہانگیر

کراچی: ٹی وی کی تیزی سے اُبھرتی ہوئی اداکارہ نازش جہانگیر کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سے شادی سے متعلق سوال پر جواب خاصا وائرل ہوچکا ہے۔ نازش جہانگیر نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں اپنے مداحوں کے…

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

راولپنڈی: نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کا 179 رنز کا ہدف کیوی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے…