جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں ہلاک

جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ اور فتنہ الہندوستان کا دہشت گرد افغانستان میں اپنے انجام کو پہنچ گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کا دہشت گرد گل رحمان عرف استاد مرید افغانستان میں ہلاک ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ گل رحمان عرف…

گلوکار زوبین گرگ اسکوبا ڈائیونگ کے دوران چل بسے

سنگاپور: معروف گلوکار اور موسیقار زوبین گرگ اسکوبا ڈائیونگ کے دوران انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بولی وُڈ فلم گینگسٹر کے گانے یاعلی سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار و موسیقار زوبین گرگ سنگاپور میں اسکوبا ڈائیونگ کے دوران انتقال کرگئے۔…

جاپانی خاتون نے اپنے بیٹے سے بھی کم عمر شخص سے شادی کرلی

ٹوکیو: جاپان میں 63 سالہ خاتون اور 31 سالہ نوجوان شادی کے بعد خوش باش زندگی گزار رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ کہ پہلی شادی سے خاتون کا بیٹا اس کے دوسرے شوہر سے 6 سال بڑا ہے۔ اس منفرد جوڑے کے مطابق ان کے رومان کا آغاز اتفاقیہ طور پر ہوا۔ جاپانی…

پاک سعودیہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا، کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں: پاکستان

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم رکھتی ہے، دونوں ممالک کے درمیان ہونے والا تاریخ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں ہے۔ ہفتہ…

پرائیویٹ حج کے خواہشمند شہری آج سے درخواستیں جمع کراسکیں گے

اسلام آباد: پرائیویٹ حج کے تحت عازمین حج کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی۔ وزارت مذہبی امور کے اعلامیے کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت عازمین آج سے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 37 ہزار 903…

شادی نہیں کرنا چاہتا، کنوارہ ہونے پر شکر ادا کرتا ہوں، فیصل رحمان

لاہور: فلموں اور ڈراموں کے سینئر اداکار فیصل رحمان کا کہنا ہے کہ وہ شادی نہ کرنے پر خدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اپنی نجی زندگی پر بات کرتے ہوئے فیصل رحمان نے کہا کہ وہ کبھی شادی نہیں کرنا چاہتے کیونکہ وہ اکیلا رہنے…

پاکستان میں دہشتگردی، بھارتی فوجی افسران و افغان باشندے ملوث ہیں: ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے واضح کیا ہے کہ مستند شواہد موجود ہیں کہ غیر قانونی افغان باشندے دہشت گردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے 5 ستمبر 2025 کو جرمن جریدے کے نمائندہ کے ساتھ…

کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا اندیشہ

کراچی: شہر قائد سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا اندیشہ ہے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو فی یونٹ 19 پیسے اضافے کی درخواست دے دی ہے۔ سی پی پی اے کی جانب سے یہ اضافہ…

کراچی: چار بچیوں نے زیادتی کے ملزم کو شناخت کرکے بیان قلمبند کروادیا

کراچی: شہر قائد کے علاقے قیوم آباد میں کمسن بچوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کے خلاف متاثرہ بچیوں نے عدالت میں بیان قلم بند کروادیا۔ کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں مقدمے کی سماعت ہوئی، جہاں متاثرہ 4 بچیوں نے جج کے روبرو ملزم شبیر…

لازوال عشق جیون ساتھی تلاش کرنے پر مبنی، ڈیٹنگ شو نہیں ہے: عائشہ عمر

کراچی: ٹی وی اور فلموں کی مقبول اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمر نے اپنے نئے رئیلٹی شو پر کی جانے والی تنقید پر وضاحت دے دی۔ گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر عائشہ عمر کے شو لازوال عشق کے پرومو کا خوب چرچا ہورہا ہے۔ صارفین نے ان کے شو پر شدید…