امریکا، 70 برسوں میں پہلی خاتون کو سزائے موت دینے کا فیصلہ

واشنگٹن: 70 برسوں کے دوران امریکا میں پہلی خاتون مجرم کو سزائے موت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے خاتون کو سزائے موت دینے کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لیسا مونٹگومرے نامی خاتون کو

کورونا روک تھام، پاکستان کی کارکردگی بھارت سے بہتر رہی، راہول

نئی دلی: کانگریس رہنما راہول گاندھی نے بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان نے بھی کورونا وبا کا بہتر مقابلہ کیا ہے۔راہول گاندھی نے آئی ایم ایف کے جاری کردہ ایک چارٹ کا حوالہ دیا جس میں جنوبی ایشیا کے ممالک میں

کراچی، کمپنی ٹینک کی صفائی کرنے والے 6 مزدور جاں بحق

کراچی: شہر قائد کے صنعتی علاقے سائٹ ایریا میں کمپنی کے کیمیکل ٹینک میں کام کے دوران دم گھٹنے سے 6 مزدور جان کی بازی ہار گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق سائٹ ایریا میں کمپنی کے اندر کیمیکل کے ٹینک میں کام کے دوران 6 مزدور جاں بحق ہوگئے، لاشوں کو

بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں، معید یوسف

لاہور: مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت انسانوں سے جانوروں والا سلوک کررہا ہے اور ہمیں پتا ہے کہ اُس کشمیر میں کیا حالات ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معید یوسف نے کہا کہ بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم

اپوزیشن کا پہلا شو فلاپ ہوگیا، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام اپوزیشن کے ذاتی مفادات کی سیاست کو جانتے ہیں، اپوزیشن کا پہلا شو

جلسہ تاثر قائم نہ کرسکا، اپوزیشن کو فائدہ نہیں نقصان ہوا، فواد چوہدری

اسلام آباد: فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے جلسے میں 15 سے 18 ہزار لوگ تھے اور اپوزیشن کا پہلا جلسہ کوئی تاثر قائم نہ کرسکا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا

کراچی میں کل بارش کی پیش گوئی!

کراچی: کل شہر میں محکمہ موسمیات نے ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق شدید گرمی سے ستائے کراچی کے شہریوں کے لیے خوش خبری ہے کہ محکمہ موسمیات نے اتوار کو شہر میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے، جس کے بعد موسم خوش گوار ہونے کا

لندن سے نواز شریف کا سیاسی جنازہ آئے گا، شیخ رشید

لاہور: شیخ رشید نے کہا ہے کہ طبلِ جنگ بج چکا اور نواز شریف کے ساتھ وہی ہوگا جو بانی ایم کیو ایم کے ساتھ ہوا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جب دو ملاقاتوں کا ذکر کیا تو بہت سارے مسائل سے گزرنا پڑا اور دو ملاقاتوں کا

وزارت داخلہ کی بلیک لسٹ سے 5807 افراد کو نکالنے کی سفارش!

اسلام آباد: بلیک لسٹ میں سے 5 ہزار 807 افراد کو نکالنے کی وزارت داخلہ نے سفارش کی ہے۔نجی َٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ کا بلیک لسٹ پاسپورٹس کے حوالے سے اہم اقدام سامنے آیا ہے، جائزہ کمیٹی نے بلیک لسٹ کیٹیگری بی میں سے 5 ہزار 8 سو 7 افراد

کورونا وبا میں شدت، ایک روز میں 17 افراد جاں بحق!

اسلام آباد/ کراچی: پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 174 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 افراد کورونا وبا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں