نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی موخر!

اسلام آباد: عدالت عالیہ نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا معاملہ موخر کردیا۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے خصوصی بینچ نے آج ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلوں پر

ٹرمپ جوبائیڈن کو اقتدار منتقل کرنے پر راضی!

واشنگٹن: ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے جوبائیڈن کو اقتدار کی منتقلی پر رضامندی ظاہر کردی، جس کے بعد وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے ضروری کارروائی کا باضابطہ آغاز کردیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق الیکشن میں شکست کو

زیادتی کے مجرموں کو نامرد کرنے کا قانون، وزیراعظم نے منظوری دیدی

اسلام آباد: وزیراعظم نے جنسی زیادتی کے مجرموں کو نامرد کرنے کے قانون کی اصولی منظوری دے دی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں قانونی ٹیم کی جانب سے مجوزہ ریپ آرڈیننس کا مسودہ پیش کیا گیا۔ قانونی ٹیم نے آرڈیننس

سابق امیر البحر ایڈمرل (ر) فصیح بخاری انتقال کرگئے

اسلام آباد: سابق امیر البحر ایڈمرل (ر) فصیح بخاری انتقال کر گئے۔سابق نیول چیف کے اہل خانہ نے فصیح بخاری کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کی نماز جنازہ کل چک شہزاد میں ادا کی جائے گی۔خیال رہے کہ ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری مئی 1997

تاجروں نے 6 بجے تک کاروبار بند کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا!

کراچی: تاجروں نے سندھ حکومت کی جانب سے جاری کی گئی نئی کورونا ایس او پیز کو ماننے سے انکار کردیا۔کراچی کی بولٹن مارکیٹ ایسوسی ایشن نے حکومت کا صبح 6 سے شام 6 بجے تک کاروبار کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا۔کراچی کی بولٹن مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر

کورونا وائرس: وفاق المدارس کا دینی مدارس بند نہ کرنے کا اعلان!

پشاور: مولانا قاری محمد حنیف جالندھری نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وبا میں دینی مدارس بند نہیں کریں گے۔وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا قاری محمد حنیف جالندھری نے جامعہ زبیریہ پشاور کا دورہ کیا اور مدرسے کے طالب

کورونا وبا سنگین، 48 جاں بحق، 2954 نئے مریض!

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کی دوسری وبا سے مزید 48 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ مزید 2 ہزار 954 مریضوں میں اس کی تشخیص ہوئی ہے۔این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 39

کورونا وبا، سندھ میں کاروباری سرگرمیاں 6 بجے بند کرنے کا حکم

کراچی: سندھ میں بزنس سینٹرز اور مارکیٹیں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی جب کہ ہفتہ اور اتوار کو صرف ضروری کاروبار کی اجازت ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ نے نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت پر کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے

گلگت بلتستان، مبینہ دھاندلی کیخلاف پیپلزپارٹی کارکنوں کا احتجاج، دفترو گاڑیاں نذرآتش!

گلگت: گلگت بلتستان انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے محکمہ فاریسٹ کا آفس اور چار گاڑیاں جلا ڈالیں، مظاہرین نے فائر بریگیڈ کی گاڑی پر بھی پتھراؤ کیا، علاقے کے حالات کشیدہ ہیں۔پی پی کے مشتعل

عظیم دانشور جمیل الدین عالی کی پانچویں برسی!

کراچی: عظیم دانشور جمیل الدین عالی کی 5 ویں برسی آج منائی جارہی ہے، اردو ادب کے لیے ان کی خدمات کی فہرست طویل ہے اور انہوں نے مشہور ملی نغمے بھی لکھے۔معروف ادیب، شاعر، دانشور، نقاد، کالم نگار ڈاکٹر جمیل الدین عالی 20 جنوری 1925 کو دہلی کے