دُنیا بھر میں کورونا متاثرین 60 لاکھ سے متجاوز، 3 لاکھ 67 ہزار اموات

نیویارک/ لندن/ چلی/ پیرس: کووِڈ 19 کی عالمی وبا 213 ممالک کو لپیٹ میں لے چکی، اس سے ہلاکتیں بڑھ کر 3 لاکھ 66 ہزار 890 ہوگئیں، وائرس سے اب تک 60 لاکھ 33 ہزار افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ کورونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں

شیخ رشید غلط، ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے، راجا ظفرالحق

لاہور: (ن) لیگ کے سینئر رہنما راجا ظفرالحق کا کہنا ہے کہ ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے۔ شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک میں ایٹمی دھماکے انہوں نے، گوہر ایوب اور راجہ ظفرالحق نے کروائے ہیں جب کہ اُس وقت کے وزیراعظم نواز شریف

زمین سے قریب ترین بلیک ہول دریافت

چلی: فلکیات دانوں نے اب تک کی تاریخ میں زمین سے قریب ترین بلیک ہول دریافت کیا ہے جو ہمارے نظامِ شمسی سے صرف ایک ہزار نوری سال کے فاصلے پر ہے۔ یورپی سدرن رصدگاہ (آبزرویٹری) کے سائنس دانوں اور دیگر اداروں کے ماہرین نے یہ بلیک ہول دریافت

اموات بڑھنے پر دل افسردہ، احتیاط نہ کرنے سے کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کے باعث کورونا کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت صوبے میں کورونا کے 13623 مریض زیرعلاج ہیں جن میں 12565 مریض گھروں میں آئسولیشن میں

شوگر مافیا کابینہ اور پی ٹی آئی کے اندر موجود ہے، شاہد خاقان عباسی

راولپنڈی: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت میں اضافے کے ذمے دار عمران خان، عثمان بزدار، اسد عمر ہیں، ایکسپورٹ سے پہلی چینی کی قیمت 55 روپے 47 پیسے فی کلو تھی۔ (ن) لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے

معروف اداکار کورونا کا شکار

کراچی: ٹی وی ڈراموں کے مقبول اداکار نوید رضا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، اس حوالے سے انہوں نے اپنے ساتھی اداکاروں اور لوگوں کو خبردار بھی کردیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں کورونا کا شکار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ساتھی

شیخ رشید آج ان کے ترجمان جو انہیں چپڑاسی رکھنے کو تیار نہ تھے، رانا ثناء

لاہور: رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں وفاداری بدلنے والا آج ایٹم بم کا کریڈٹ لے رہا ہے۔ شیخ رشید کے ایٹمی دھماکوں سے متعلق بیان کے ردعمل میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جو لوگ پٹاخہ پھٹنے پر گھر میں بیٹھ

صحافی عزیز میمن قتل کے ملزمان خود حکومت ہیں، انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے، فواد چوہدری

اسلام آباد: فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صحافی عزیز میمن قتل کیس کے ملزمان خود حکومت میں ہیں، انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا صحافی عزیز میمن کے قتل میں

وزیراعظم کی بجٹ میں چھوٹے کاروبار کو ریلیف دینے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بجٹ 2021-2020 میں ریلیف کے لیے خصوصی ہدایات دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعت، زراعت اور چھوٹے کاروبار کے استحکام کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ ایف بی آر ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ بجٹ میں صنعت، زراعت اور

کورونا نے بھارتی معیشت کی چولیں ہلادیں

نئی دہلی: کورونا وبا سے بھارتی معیشت ڈھے گئی، معاشی ماہرین نے رواں اور آئندہ برس معاشی شرح نمو منفی اعشاریوں میں رہنے کی پیش گوئی کردی ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کے باعث بھارتی معیشت کو بڑا دھچکا پہنچا ہے، اس کی معاشی شرح نمو