نواز اور شہباز شریف کی والدہ کی نماز جنازہ ادا!

لاہور: نواز اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
شریف برادران کی ہمشیرہ کوثر بیگم میت کے ساتھ لاہور پہنچیں جب کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے لاہور ایئرپورٹ پر بیگم شمیم اختر کی میت وصول کی، جسے شریف میڈیکل کمپلیکس جاتی امرا پہنچا دیا گیا ہے۔
بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف جاتی امرا میں ادا کی گئی، جس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز اور مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کے علاوہ بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
قبل ازیں بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ گزشتہ روز لندن کی مرکزی مسجد میں ادا کی گئی تھی، کورونا ایس او پیز کے تحت نماز جنازہ میں 30 افراد کے شریک ہونے کی اجازت تھی، لندن میں بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ میں نوازشریف، حسین نواز، حسن نواز، اسحاق ڈار، ان کے بیٹے علی ڈار اور قریبی عزیز شریک ہوئے تھے۔
دھیان رہے کہ حکومت پنجاب نے والدہ کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کے لیے گزشتہ روز شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 5 روزہ پیرول پر سینٹرل جیل کوٹ لکھپت سے رہا کیا تھا۔
پیرول قواعد کے تحت میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی رہائش گاہ سب جیل قرار دی گئی ہے اور جیل کا عملہ اُن کے ساتھ رہے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔