بلاول سے شادی پر مجھے کیا اعتراض ہوسکتا ہے، مہوش حیات

کراچی: معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ انہیں بلاول بھٹو زرداری سے شادی کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔
مہوش حیات حال ہی میں یوٹیوب چینل ناشپاتی پرائم کے ایک شو میں نظر آئیں، جس میں میزبان نے ان سے پوچھا کہ آپ اپنے جیون ساتھی میں کیا خصوصیات دیکھتی ہیں۔
اس کے جواب میں مہوش حیات کا کہنا تھا کہ مجھے مردانہ وجاہت والے لڑکے پسند ہیں، جن کا دراز قد ہو جب کہ گوری چٹی رنگت نہ بھی ہو تو کوئی مسئلہ نہیں۔
بعدازاں میزبان نے کہا کہ ان کی نظر میں بالکل ایسا ہی ایک مرد ہے، جس پر مہوش نے پوچھا کہ وہ کون ہے؟
میزبان نے کہا کہ وہ بہت مقبول، اثررسوخ والے اور پہلی بار رکن اسمبلی بھی بنے ہیں، جس پر مہوش نے میزبان سے کہا کہ کہیں وہ بلاول تو نہیں؟
میزبان نے اداکارہ سے کہا کہ بلاول سے کیا پریشانی ہے؟ جس پر مہوش نے کہا کہ بلاول سے کوئی مسئلہ نہیں، وہ اچھے ہیں۔
مہوش کے جواب پر میزبان نے فوراً کہا کہ اگر میں بات آگے چلاؤں تو آپ کو کوئی اعتراض تو نہیں ہوگا، جس پر اداکارہ نے جوابأ کہا، مجھے کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔