کھلاڑی کا مثبت کورونا ٹیسٹ، اسلام آباد اور کوئٹہ کا ملتوی میچ آج ہوگا!

کراچی: اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے میچ ملتوی کردیا گیا تھا، جو آج کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کے ترجمان نے کھلاڑی کے کووڈ 19 میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی…

سینیٹ الیکشن ماضی کی طرح خفیہ بیلٹنگ سے کرانے کا فیصلہ!

اسلام آباد: وقت کی کمی کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات ماضی کی ہی طرح کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے کے بعد چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں…

حکومتی وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ووٹ شناخت کا طریقہ وضع کرنے کی درخواست!

اسلام آباد: عدالت عظمیٰ کی سینیٹ انتخابات کے حوالے سے رائے سامنے آنے کے بعد حکومتی وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی ہے۔ حکومتی وفد نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے سینیٹ الیکشن میں ووٹ کی شناخت کے لیے طریقہ وضع کرنے کی درخواست…

ارجنٹائن میں مچھروں کا طوفان، شہری خوف زدہ!

بیونس آئرس: ارجنٹائن میں مچھروں کا طوفان، شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کردیا۔ بے شمار مچھر بگولے کی صورت یوں اُڑ رہے ہیں کہ ان پر مچھروں کے طوفان کا گمان ہوتا ہے۔ یہ ویڈیو ایک کارسوار نے بنائی ہے جو پہلے اسے گردوغبار کا طوفان سمجھا لیکن…

مودی نے بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی!

نئی دہلی: بھارت میں کورونا ویکسین کے دوسرے ٹیکے لگانے کی مہم کا آغاز ہوگیا جب کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی کورونا ویکسین لگوالی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا، جس کے…

سابق گورنر خیبر پختونخوا کے گھر ڈکیتی

راولپنڈی: تھانہ مورگاہ کے علاقے میں سابق گورنر خیبر پختونخوا جنرل (ر) علی محمد جان اورکزئی کے گھر ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ نہ لگایا جاسکا۔ جائے واردات پر فنگر پرنٹس نہ مل سکنے کے بعد پولیس نے جیو فینسنگ کے ساتھ جائے واردات…

سینیٹ الیکشن: شفافیت کیلیے ہر قسم کے اقدامات کیے جائیں، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن عدالتی فیصلے کی روشنی میں شفافیت کو یقینی بنائے۔ سینیٹر شبلی فراز کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو…

میانمار: حکومت کا تختہ الٹنے کیخلاف ملک گیر احتجاج، 18 مظاہرین ہلاک!

رنگون: میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف جاری ملک گیر احتجاج کے دوران پولیس فائرنگ سے 18 مظاہرین ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ميانمار ميں فوج کی بغاوت کے خلاف…

سینیٹ انتخابات: سپریم کورٹ کا فیصلہ زبردست ہے، فیصل جاوید

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ صدارتی ریفرنس کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ زبردست ہے۔ عدالت عظمیٰ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ لوگوں کو پتا چلا ہے…

شوہر کے ساتھ کیوں نہیں رہتیں، صنم جنگ نے سب بتادیا!

کراچی: اداکارہ صنم جنگ نے اپنے شوہر سے علیحدہ رہنے کی وجہ بتادی۔ نجی ٹی وی کے شو میں میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا ’’آپ کو پہلی بار اس طرح کے مسائل کا سامنا کرنا نہیں پڑا لیکن آپ ایسی افواہوں پر ردعمل نہیں دیتیں تو اس بار آپ کو اپنی…