پیزا شاپ میں سلنڈر دھماکا، ماں اور دو بچے جاں بحق

کراچی: موسمیات چورنگی کے قریب ایل پی جی گیس سلنڈر کے دھماکے سے 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور ان کے 2 بچے شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ دھماکے کی شدت…

(ن) لیگ صرف پیپلزپارٹی کو قصوروار ٹھہرانا چاہتی ہے، گیلانی

اسلام آباد: سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ خود استعفے دینا نہیں چاہتی اور ملبہ صرف پیپلزپارٹی پر گرانا چاہتی ہے۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن)…

دلیپ کمار، راج کپور کے گھر خریدنے کیلیے صوبائی حکومت کی قانونی کارروائی

پشاور: کے پی کے حکومت نے برصغیر کے لیجنڈ اداکاروں دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کو خریدنے کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے بھارتی اداکاروں کے گھروں کو خریدنے کے لیے ریاست کے اراضی حصول ایکٹ 1894 کا ایک…

امریکا، ایران جوہری معاہدے پر ورکنگ گروپ کے قیام پر متفق

ویانا: آسٹریا میں امریکا اور ایران کے درمیان عالمی جوہری معاہدے پر بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور کامیابی سے مکمل ہوگیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ویانا میں یورپی یونین کے توسط سے امریکا اور ایران کے درمیان عالمی جوہری معاہدے میں…

فیفا نے پاکستان کی رُکنیت معطل کردی

کراچی: دُنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطل کردی۔ فیفا کی جانب سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے معاملات میں بیرونی مداخلت پر پاکستان کی رکنیت معطل کی گئی۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی معطلی…

بختاور بھٹو زرداری بھی کورونا کی زد میں آگئیں!

کراچی: بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کی صاحبزادی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔ بختاور بھٹو زرداری نے اپنے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا 2…

پاک بحریہ کا جہاز ایران پہنچ گیا، مشن کمانڈر کی ایرانی حکام سے ملاقاتیں

کراچی: پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس عظمت ایران کے دورے پر پہنچ گیا۔ ایران کی بندرگاہ بندر عباس آمد پر ایرانی بحریہ کے افسران اور پاکستانی سفارتی حکام نے استقبال کیا۔ پاکستان نیوی کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے مشن کمانڈر نے ایران کے سول و…

کورونا وار میں تیزی: 102 افراد جاں بحق، 4 ہزار سے زائد نئے مریض

اسلام آباد: کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کرگئی، جان لیوا وائرس سے آج بھی 100 سے زائد افراد جاں بحق جب کہ 4 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 699 کورونا ٹیسٹ…

جاوید میانداد نے ڈی کک کو درست قرار دے دیا

کراچی: لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد نے ڈی کک کو درست قرار دے دیا جب کہ فخر زمان کے متنازع رن آؤٹ پر سابق کپتان نے کہا کہ بیٹسمین کو اپنی وکٹ پہلی محبت کی طرح عزیز ہونی چاہیے۔ دوسرے ون ڈے کے آخری اوور میں جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹین ڈی…

پائلٹ کی غلطی، طیارے کی غیر فعال ہوائی اڈے پر لینڈنگ

لوساکا: افریقی ملک زیمبیا میں پائلٹ نے غلطی سے مال بردار طیارہ اصل ایئرپورٹ سے کچھ دور زیر تعمیر اور غیر فعال ہوائی اڈے پر اتار دیا جب کہ کنٹرول ٹاور سے بار بار یہی پوچھا جاتا رہا کہ آپ کہاں ہیں اور ہمیں نظر کیوں نہیں آرہے۔ بین الاقوامی…