پاراچنار: نشئی کے ہاتھ میں دستی بم پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق

پاراچنار: دستی بم پھٹنے کے باعث 3 افراد اپنی زندگی سے محروم ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پاراچنار میں طوری قبرستان کے قریب دستی بم پھٹا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کا عادی شخص دستی بم ہاتھ میں لے کر بیٹھا…

یوٹیوب دیکھ کر اپنا آپریشن کرنے والا تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

نئی دہلی: یوٹیوب دیکھ کر اپنی سرجری خود کرنے والے بھارتی شہری تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع متھورا میں شہری کو مسلسل علاج اور دواؤں کے استعمال اور اسپتالوں کے چکر کاٹنے کے باوجود…

دورۂ سعودیہ: وزیراعظم شہباز نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

ریاض: وزیراعظم شہباز شریف نے وفد کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔ مکہ مکرمہ میں متعدد سعودی حکام نے مسجد حرام میں ان کا استقبال کیا، وزیراعظم نے خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور ملک و قوم اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے دعا…

عاطف اسلم کی آواز میں یومِ پاکستان پر آئی ایس پی آر کا ملی نغمہ ریلیز

راولپنڈی: 23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ایک نیا ملی نغمہ جاری کیا گیا ہے، جو جوش و جذبے، قومی یکجہتی اور حب الوطنی کا مظہر ہے۔ نغمے کا عنوان ہے ’میرے محبوب پاکستان، میری جان…

حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو فوری ریلیف دینے سے معذرت کرلی

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے تنخواہ دار طبقے کو فوری ریلیف دینے سے معذرت کرلی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر بوجھ زیادہ ہونے کو تسلیم کرتے ہوئے اس طبقے کو بھی فوری ریلیف سے معذرت کرلی ہے،…

حسن کی دھواں دھار سنچری، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹ سے ہرادیا

آکلینڈ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں مہمان ٹیم نے اوپنر حسن نواز کی تیز ترین سنچری کی بدولت کیویز کے خلاف 205 رنز کا بڑا ہدف حاصل کرلیا۔ آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں کیویز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی…

سیٹلائٹ انٹرنیٹ کیلئے بڑی پیشرفت، مسک کی کمپنی اسٹارلنک کو این او سی جاری

اسلام آباد: ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کو این او سی جاری کیے جانے کے بعد پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار ہے۔ اسٹار لنک کے پاکستان میں آپریشنز کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق پاکستان اسپیس ایکٹیوٹیز…

شعیب کے افیئرز سے تھک کر ثانیہ نے خلع لی، کرکٹر کی بہن کا بڑا انکشاف

سیالکوٹ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کیوں ہوئی، اس پر گزشتہ عرصے کے دوران بہت چرچے ہوئے ہیں، تاہم اب ان اختلافات نے شعیب کی بہن کے چونکا دینے والے انکشاف کے بعد نیا موڑ لے لیا…

خسارے سے دوچار 1700 یوٹیلٹی اسٹورز بند، ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نج کاری منصوبے کے تحت نقصان میں چلنے والے 1700 یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینیٹر عون عباس کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس ہوا، جس میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے…

فراڈ کیس میں اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور: جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ عدالت نے ڈیفنس سی پولیس کو ہدایت کی کہ اداکارہ کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔ مقدمہ اسود ہارون نامی شخص کی درخواست پر درج کیا گیا ہے، جو ڈیفنس کے علاقے کا…