سانحہ 9/11 کو 20 سال گذرگئے

کراچی:‌ امریکہ میں سانحہ نائن الیون کو 20 برس بیت گئے۔ 11 ستمبر 2001 کو 19 دہشت گردوں نے 4 کمرشل طیاروں کو اغوا کیا۔ صبح 8 بجکر 46 منٹ پر دہشت گردوں نے پہلا طیارہ نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں موجود ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی عمارت سے ٹکرایا۔…

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان: حسو خیل میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 1 دہشت گرد ہلاک جب کہ 6 کو گرفتار کرلیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسو خیل، میر علی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، اس دوران…

بابائے قوم کی 73 ویں برسی پر گورنراور وزیرِ اعلیٰ سندھ کی مزار پر حاضری

کراچی:‌بابائے قوم، بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒ کی 73 ویں برسی کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزارِ قائد پر حاضری دی ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے…

کراچی میں آج شام کو پھر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

کراچی:محکمۂ موسمیات نے آج بھی سندھ کے دارالحکومت کراچی میں شام اور رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کر دیا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور موسم مرطوب رہنے…

اٹلی والوں کو گھروں میں بھنگ اگانے کی اجازت

اٹلی میں محدود پیمانے پر گھروں میں بھنگ کاشت کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز ایوان زیریں کی انصاف کمیٹی کی جانب سے گھروں میں بھنگ کاشت کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ رپورٹ کے…

ایپکس کمیٹی کا اجلاس، امن تباہ کرنے والوں کیخلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد:‌نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی نے ملک کا امن تباہ کرنے والوں کیخلاف قانون کے تحت بھرپور کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان سے متعلق ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس…

مردان: سینئر صحافی رحیم اللّٰہ یوسف زئی کی نمازِجنازہ ادا

پشاور:گزشتہ روز انتقال کر جانے والے سینئر صحافی اور ماہرِ افغان امور رحیم اللّٰہ یوسف زئی کی نمازِ جنازہ خیبر پختون خوا کے ضلع مردان میں ادا کر دی گئی۔ رحیم اللّٰہ یوسف زئی کی نمازِ جنازہ مردان میں انذرگئی کاٹلنگ کے علاقے خان ضمیر بانڈہ…

پاکستان، افغان عوام کے مستحکم اور خوشحال مستقبل کے لیے پرعزم ہے،آرمی چیف

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان، بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ علاقائی امن کے لیے کام کرتا رہے گا۔ آئی ایس پی ار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے نائب وزیر عبدالرحمن الثانی نے ملاقات کی۔…

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نئے انداز سے نمودار

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن آج شمالی کوریا کے سرکاری ٹی وی پر ایک ملٹری پریڈ کا معائنہ کرتے ہوئے نظر آئے، جس میں وہ ماضی کے برخلاف کافی کم وزن تھے اور ان کی رنگت میں بھی فرق تھا۔ اس موقع پر ان کا ہیئر اسٹائل بھی تبدیل شدہ اور اپنے…

لیجنڈری اداکارعمر شریف کی وزیراعظم عمران خان سے بہترعلاج کیلئے مدد کی اپیل

کراچی:‌پاکستان کے لیجنڈری، سینئر اداکار و کامیڈین عمر شریف کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان سےاپنے بہتر علاج کے لیے مدد کی اپیل کی گئی ہے۔ عمر شریف کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اسپتال کے بستر پر موجود ہیں اور وزیر…