دورۂ آسٹریلیا: کپتان شان مسعود نے سرفراز کو پہلی چوائس قرار دے دیا

کراچی: پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے سرفراز احمد کو پہلی چوائس قرار دے دیا۔
نئے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ہوم سیریز میں سرفراز احمد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، ان کی جگہ پکی ہے وہ ٹیم میں سیٹلڈ وکٹ کیپر بیٹر ہیں۔
آسٹریلیا میں شاندار ٹریک ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے محمد رضوان کی ممکنہ بیٹنگ کے بارے میں کہا کہ بطور بیٹر پلیئنگ الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں۔ قومی ٹیم نے آخری بار آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا تو وہ سب سے زیادہ اسکور کرنے والوں میں سے ایک تھے۔
شان مسعود نے ایک اضافی اسپنر کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے پلیئنگ الیون کا حتمی فیصلہ کریں گے جب کہ یہ صورت حال بھی زیر غور ہے کہ پچ کو دیکھیں گے ورنہ ایک اسپنر کی جگہ بیٹر کو ٹیم میں شامل کریں گے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔