عمران خان پر حملہ، پی ٹی آئی کا آج ملک گیر احتجاج کا اعلان

اسلام آباد/ لاہور: سابق حکمراں جماعت پی ٹی آئی نے عمران خان پر گزشتہ روز ہونے والے قاتلانہ حملے کے باعث آج ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاکہ آج نماز جمعہ کے بعد ملک بھر میں احتجاج ہوگا۔
اسد عمر کا کہنا ہے کہ جب تک عمران خان کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا، ملک گیر احتجاج جاری رہے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیرآباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں عمران خان، فیصل جاوید اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔
عمران خان اور فیصل جاوید لاہور کے شوکت خانم اسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
دوسری جانب پنجاب پولیس کی جانب سے حملہ آور سے تفتیش کا سلسلہ بھی جاری ہے اور پولیس نے گرفتار ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔