سینئر سیاست داں سردار عطاء اللہ مینگل انتقال کرگئے

کراچی: بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاست داں اور رقبے کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے کے پہلے وزیراعلیٰ عطاء اللّہ مینگل انتقال کرگئے۔


تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے پہلے وزیراعلیٰ عطاء اللہ مینگل ایک ہفتے سے ہسپتال میں زیر علاج تھے، اہل خانہ نے اُن کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔
عطااللّہ مینگل بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کے والد ہیں۔ سردار عطاء اللہ مینگل کی عمر 92 برس تھی۔ وہ 1929 میں ودھ، بلوچستان میں پیدا ہوئے تھے۔


خیال رہے کہ سردار عطاء اللہ خان مینگل جو عطاء اللہ مینگل کے نام سے معروف ہیں، بلوچستان کے علاقے وڈھ سے تعلق رکھنے والے ممتاز سیاست دان و قبائلی رہنما تھے، وہ بلوچستان کے سب سے پہلے وزیراعلیٰ تھے اور یہ منصب 1 مئی 1972ء سے 12 مئی 1973ء سنبھالا۔ وہ مینگل قبیلے کے سربراہ تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔