نائیجیریا: گنجائش سے زائد مسافر ہونے پر کشتی ڈوب گئی، 150 لاپتا!

ابوجا: نائیجیریا سے افسوس ناک اطلاع آئی ہے، کشتی ڈوبنے کے باعث بڑی تعداد میں انسانی زندگیوں کے ضیاع کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نائیجیریا کے دریا میں کشتی ڈوبنے سے 150 سے زائد افراد لاپتا ہوگئے، جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔
نائیجیرین حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ 200 افراد سوار تھے۔ کشتی دو حصوں میں ٹوٹ کر ڈوب گئی۔
اطلاعات کے مطابق امدادی کارکنوں نے درجنوں افراد کو بچالیا جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
کشتی ڈوبنے سے لاپتا ہونے والوں کی تلاش جاری ہے، حکام نے اکثر افراد کے ہلاک ہوجانے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔